ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : ہاڈولی میں حادثاتی طور پر کنویں میں گرنے سے خاتون کی موت

بھٹکل : ہاڈولی میں حادثاتی طور پر کنویں میں گرنے سے خاتون کی موت

Sat, 08 Oct 2022 10:39:59    S.O. News Service

بھٹکل، 8 ؍ اکتوبر (ایس او نیوز) ہاڈولی جین بسدی کے احاطے میں گھاس کاٹنے کے دوران حادثاتی طور پر کنویں میں گرنے سے ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت ہُووینا ہکّلو کی رہنے والی گوری سُبیّا نائک کے طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ خاتون جین بسدی کے اندر کام کاج کیا کرتی تھی ۔ احاطے میں اُگے ہوئے گھاس کی صفائی و  کٹائی کرنے کے دوران اچانک اس کا پیر پھسلنے سے وہ وہاں پر موجود بغیر کمپاونڈ والے کنویں میں گر گئی اور پانی  میں ڈوبنے سے اس کی موت واقع ہوئی ۔ 
    
اس تعلق سے بھٹکل مضافاتی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔


Share: